حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سبیل ونذر
سوال
امام عالی مقام امام حسین کا مقدس نام لے کر اگر کوئی یہ کہے کہ نذر حسین رضی اللہ عنہ کی سبیل ہے، اور نذر حسین کا لنگر ہے، تو اغنیاء وفقراء سب ہی مسلمان اس طعام اور سبیل کو جس کو امام عالی مقام کے مقدس نام سے منسوب کیا گیا ہے، بخیال تبرک استعمال کر سکتے ہیں؟ اور ذکر حسین کی محفل اور شہادت حسین رضی اللہ عنہ کی محفل منعقد کرنا اور ان کا غم کرنا اور ان کے علو مرتبت کو یاد کر کے اور ان کا ذکر سن کر خوش ہونا اور فخر کرنا اور خوشنودی اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حسین رضی اللہ عنہ ہے یا نہیں؟
جواب
حضرت حسین کا ذکر اور ان کے محامد کا بیان کرنے کے لئے اگر محفل منعقد کی جائے تو پہلے خلفاء راشدین کے محامد بیان کئے جائیں، پھر حضرت سیدنا حسین کے کمالات عالیه صحیح روایات سے بیان کئے جائیں تا کہ ان کی حق گوئی وحق پسندی کی دوسروں کو بھی رغبت ہو اور جرات پیدا ہو شرح فقہ اکبر میں ایسا ہی لکھا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔