بزرگوں کے مزاروں پر نذر و نیاز چڑھانا
سوال
بزرگوں کے مزاروں پر جو نذر و نیاز چڑھائی جاتی ہے، اسی طرح بزرگوں کو خوش کرنے کے لئے ان بزرگوں کے نام پر جو مرغ وغیرہ ذبح کرتے ہیں، ان کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جو عوام بزرگوں کے نام کی نذر نیاز مانتے، اور مزارات پر چڑھاتے ہیں، وہ سخت گنہ گار ہیں، اور وہ نذر حرام ہے اسکا کھانا بالکل نا جائز ہے، اور مرغ وغیرہ جو جانور بھی بزرگوں کے نام پر ذبح کرتے ہیں، وہ بالکل مردار ہے، اگر نذر مانتے وقت بزرگوں کے نام کی نذر مانی پھر اس کو بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کیا جاوے وہ بھی حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔