الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حضرت سید سالارغازی مسعودی کی نذر

سوال

مسعودی سالار غازی کی یادگار سالانہ تازہ کرنے کیلئے اپنے مکان میں نشان مٹی کے گولے کی طرح بناتے اور اس سے ڈرتے نیز تبرک مانتے ہیں، اور سالانہ غازی صاحب کے نام پر خصی و مرغ ذبح کرتے ہیں، خصی و مرغ کا خون نیز ہڈیاں سب اسی مٹی کے ڈھیر اور نشان میں دفن کر دیتے ہیں، یہ سب ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے کرتے ہیں، خصی نیز مرغ کا گوشت کھاتے نیز اقرباء میں تقسیم کرتے ہیں، اگر کوئی منع کرے تو اس کو برا تصور کرتے ہیں، ایسا کرنا اور اس میں مدد کرنا کیسا ہے؟

جواب

یہ سب مشرکانہ رسمیں ہیں، ان سے توبہ واجب ہے، نذر صرف اللہ پاک کے لئے جائز ہے، اور کسی کے لئے جائز نہیں ہے غیر اللہ پر ذبح کیا ہوا، جانور مرغ خصی وغیرہ کھانا قطعاً حرام ہے، ”قَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللهِ الاية “

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو