انتقال پر کھانا دینا
سوال
اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو رسم ہے کہ اس کی خوراک کا کھانا مسجد میں پہنچاتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟
جواب
مرنے کے بعد اس کی خوراک کا سوال ختم ہو گیا، جو کچھ اس نے چھوڑا ہے ترکہ ہے، جو کہ ورثاء کا حق ہے، بالغ ورثاء حسب توفیق جو کچھ مشروع طریقہ پر ثواب پہنچائیں وہ مفید اور نافع ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔