الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فجر کی سنت سے قبل صلوٰۃ وسلام

سوال

فجر میں سنت سے پہلے یا فرض وسنت کے بیچ وقت میں یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ ان اوقات میں فضائل بیان کرنا کیسا ہے؟ مثلاً نماز، روزہ، حج، زکوۃ، کے فضائل، اسلام کے فضائل یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام کے فضائل، دیگر اور ادوظائف، حمد ونعت وغیرہ۔

جواب

دین کی باتیں، فضائل ومسائل بیان کرنا بھی درست ہے، اس کا خیال رہے کہ لوگوں کی سنتوں میں خلل نہ آئے لیکن یہ وقت نہایت سکون کا ہے درود شریف تسبیح، استغفار، تلاوت میں آہستہ مشغول رہنا بہتر ہے۔ درود شریف اس طرح پڑھنا چاہئے”اللهم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلى اله واصحابه وبارک وسلم”۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو