کیا نافرمان بھی بندہ ہے
سوال
میں نے ایک شخص سے یہ کہا تھا کہ جو شخص اللہ اور رسول کو نہیں مانتا وہ بندہ نہیں ہے، بلکہ مخلوق ہے، اور سراج الدین یہ کہتا ہے کہ میں اس بات کو نہیں مانتا۔؟
جواب
خدا کے سب بندے ہیں جو حکم مانتے ہیں وہ بھی اور جو نہیں مانتے ہیں وہ بھی، البتہ اتنا فرق ضرور ہے کہ جو حکم مانتے ہیں وہ فرمانبردار ہیں جو حکم نہیں مانتے وہ نافرمان ہیں، بندہ ہونے سے کوئی نہیں نکلتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔