الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عقیدہ علم غیب

سوال

زید کہتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے کل علم غیب آنحضرت ﷺ کو عطا فرما دیا تھا، اور اب بھی آپ مخلوق کے ہر حال ظاہر وباطن، خیر وشر سے بخوبی واقف ہیں، یہاں تک کہ مچھر کے پر ہلانے تک کا بھی آپ کو علم ہو جاتا ہے، اور تیز بارش کے قطرے اور ریت کے دانے درختوں کے پتے وغیرہ کا علم رسول اللہ ﷺ کو بالتفصیل عطا ہوا ہے، قیامت تک رسول اللہ ﷺ کو خبر ہے فلاں فلاں چیزیں پیدا ہوں گی۔ اور ہر ایک کی آواز وہ مشرق میں ہو یا مغرب میں خود سن لیتے ہیں، پس یہ عقیدہ کیسا ہے؟

جواب

یہ عقیدہ مشرکانہ ہے، جمیع جزئیات کا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو علم نہیں۔ لہذا ایسا عقیدہ رکھنے والے کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہے، اور اس سے قبل اس کی امامت درست نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو