کیا اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے
سوال
زید کہتا ہے کہ معراج شریف میں حضرت نبی کریم ﷺ نو بار تشریف لے گئے اور ہر بار پانچ وقت کی نماز معاف ہوئی، اگر اللہ تعالیٰ عالم الغیب تھا تو پہلی ہی بار میں سب معاف کر دیتا، اس معنی کر کے اگر رسول اللہ ﷺ عالم الغیب نہیں ہیں، تو اللہ تعالیٰ بھی عالم الغیب نہیں ہیں؟
جواب
معراج کا واقعہ ایک ہی دفعہ پیش آیا ہے، اور اس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مشورہ سے بار بار جا کر درخواست کرنے، اور ہر درخواست پر معاف کرنے کی نوبت آئی ہے، اللہ تعالیٰ کا عالم الغیب ہونا نص قطعی سے ثابت ہے، اس کا انکار نص قطعی کا انکار ہے، جو کہ موجب کفر ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔