زکوۃ کا سب سے بہتر مصرف کیا ہے؟
سوال
زکوۃ کے روپیہ کا سب سے بہتر مصرف کیا ہے سنا جاتا ہے کہ دینی تعلیم اور اشاعت میں کرنا فی زمانہ بہتر ہے، یہ کہاں تک صحیح ہے۔
جواب
زکوٰۃ کا بہترین مصرف اپنے دیندار اقرباء ہیں جب کہ وہ مستحق زکوۃ ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر وہ دین میں مشغول ہوں تو اس میں رشتہ داری اور تعلیم دین کی رعایت ہو سکتی ہے، فساق و فجار کو دینے سے تعلیم میں مشغول ہونے والوں کو دینا بہر حال افضل ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔