صحن مسجد میں شرب الدخان
سوال
صحن مسجد میں اور مجلس قرآن خوانی میں یا جلسہ امام المسلمین میں بیڑی و سگریٹ کا استعمال کرنا کا شرعاً کیا حکم ہے؟ ہمارے یہاں بعض علماء جواز کے قائل ہیں، اور، علامہ شامی کے قول کو دلیل میں پیش کرتے ہیں، اور حضرت مولانا عبدالحی کے فتاوی میں جواز کے قائل ہیں اس کو سن قلیل پر حمل کرتے ہیں یعنی مولانا عبدالحئی صاحب علامہ شامی کے اعتبار سے کم عمر ہیں، اور کم عمری میں انتقال ہو گیا، اس مسئلہ کے بابت ہمارے یہاں بہت سخت اختلاف ہو رہا ہے؟
جواب
ہر دو اختلاف کرنے والوں کے دلائل و عبارات معہ حوالہ کتاب و جلد واضح نقل کریں، پھر راجح مرجوح اور قوی وضعیف کے متعلق کچھ لکھا جائے گا، جس سے اختلاف کے ختم یا نرم ہونے کی صورت پیدا ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔