متولی کے اختیارات
سوال
متولی کے کیا اختیارات ہیں؟ عوام کی رائے ومشورہ کے بغیر وہ کوئی تصرف کا مجاز ہے یا نہیں؟ متولی کے عزل کے اسباب متولی کا عزل کن وجوہ سے ہو سکتا ہے اور عزل کا اختیار عوام میں کس کو ہے؟
جواب
جو کام مصالح وقف کے موافق اور احکام شرع کے مطابق ہوں متولی کر سکتا ہے، جو اس کے خلاف ہوں اس پر اعتراض کا حق ہے۔ مصالح وقف کی رعایت نہ رکھنے اور خلاف شرع عمل کرنے کی وجہ سے وہ مستحق عزل ہوتا ہے۔ بعد تحقیق جماعت منتظمہ خود یا کسی وقف بورڈ یا حکومت کے ذریعہ سے اسکو معزول کرایا جا سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔