الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زیادتی مرض کی وجہ سے مسجد کی دیوار سے تیمم

سوال

ایک آدمی جس کی عمر ۶۵ سال ہے عرصہ ۲ سال سے مرض درد (گٹھیا) ہے ٹھنڈے پانی سے وضو کر نے پر مرض میں اضافہ ہو جاتا ہے اکثر اسی وجہ سے تیمم کرتا ہے لیکن بعض احباب معترض ہیں کہ ہمیشہ تیمم نہ کیا جائے، کاروباری آدمی ہے گرم پانی کا ہر وقت انتظام نہیں کر سکتا، ہمارے یہاں کی مساجد میں گرم پانی کا نظم نہیں رہتا ہے اور تیمم کے لئے مٹی بارش کی وجہ سے نرم رہتی ہے اس لئے مسجد کے اندر تیمم کر لیتا ہے، اس پر بھی بعض حضرات کا کہنا ہے کہ مسجد کے اندر تیمم نہیں کرنا چاہئے، براہ کرم حکم شرعی سے مطلع فرما دیں؟

جواب

جب کہ وضو کر نے سے مرض میں اضافہ ہوتا ہے تو تیمم آپ کیلئے درست ہے تیمم کیلئے ایک بڑا ڈھیلا یا اینٹ مستقل علیحدہ محفوظ رکھ لیں کہ بارش کا أثر نہ پہونچے، پختہ دیوار اور پتھر سے بھی تیمم درست ہے مسجد کی دیوار سے تیمم نہ کیا کریں

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو