الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا تیمم میں استیعاب فرض ہے؟

سوال

تیمم میں استیعاب فرض ہے یا نہیں۔ اگر شق اول ہے تو اکمال فرض محال ہے؟ کیوں کہ اوّل تو دوضرب رکھا گیا ہے تو ظاہر ہے کہ ظاہر کف اور انگلیوں کے درمیان میں مسح نہیں ہوا۔ دوسرے یہ کہ ایک مرتبہ ہاتھ پھیرنے سے ہر ہر گوشہ تک ہاتھ پہو نچانا ناقص خیال میں محال ہے۔

جواب

استیعاب ضروری ہے۔ الرابع من الشروط استيعاب المحل وهو الوجه واليدان الى المرفقين بالمسح في ظاهر الرواية وهو الصحيح المفتى به فينزع الخاتم ويخلل الاصابع ويمسح جميع بشرة الوجه والشعر على الصحيح وما بين العذار والأذن الحاقاله باصله (مراقی الفلاح) محال کا ضروری قرار دینا خلاف نص ہے لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْساً إِلَّا وُسْعَهَا الآية اور ضروری کو محال سمجھنا خیال ناقص ہے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو