جس عورت کو سیلان الرحم ہو اس کے وضو کی صورت!
سوال
اگر کسی عورت کو لیکوریا کی بیماری ہو تھوڑے تھوڑے وقفہ سے سفید لیس دار پانی نکلتا رہتا ہو تو کیا اس صورت میں اس کا وضو باقی رہے گا اور کیا وہ اس سے نماز یا قرآن شریف کی تلاوت کر سکتی ہے؟ اور یہ کہ نماز میں مادہ نکل آئے تو کیا اس کو دوبارہ لوٹانا پڑے گا؟
جواب
ایسی عورت ایک دفعہ انداز کرلے کہ اگر ایک نماز کا پورا وقت اس کو اس مادہ کے جاری ہونے کی حالت میں گذر جائے اور نماز ادا کرنے کی فراغت نہ ملے تو وہ شرعا معذور ہے اس کا حکم یہ ہے کہ نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد وضو کرے پھر اس وضو سے فرض سنت نفل سب کچھ وقت کے اندر پڑھ سکتی ہے اس مادہ کی وجہ سے وضو ٹوٹنے کا حکم نہیں دیا جائے گا جب وقت ختم ہو کر دوسرا وقت شروع ہو جائے تو دوبارہ وضو…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔