ایک پیر صاحب کے وظیفے
سوال
(۲) یہاں چند لوگ ایک فقیر کے مرید ہیں جن کا وظیفہ ہدایت یہ ہے کہ بعد نماز عشاء جہراً وسرا یہ کہتے ہیں کہ انت الهادى انت الحق ليس الهادى الا هو۔ دوسرا وظیفہ یہ کہ حسبی ربی جل اللہ مافی قلبی غیر الله نور محمد صلى الله لا اله الا الله تیسرا وظیفہ حسبی ربی کل نور ہے۔ يامحمد يارسول الله لا اله الا الله ان کے مریدین جن کو خلیفہ کہتے ہیں وہ فاسق و فاجر ہیں۔
جواب
عورتوں کو ذکر جہری کرانا جس سے ان کی آواز نامحرموں تک جائے اور وہ چیخ پکار کریں، نیز ان کو بے حجاب سامنے بٹھلا کر حلقہ کرانا سلسلہ قادریہ میں درست نہیں ہے اس سلسلہ کے امام حضرت سید عبد القادر جیلانی قدس سرہ ہیں، شریعت کے پابند تھے خلاف سنت أمور سے بہت دور تھے مذکورہ طریقہ پر حلقہ کرنا ان کے طریقہ کو بد نام کرنا ہے۔ حدیث پاک کی مخالفت ہے داڑھی منڈانا حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔