مجدد کے شرائط
سوال
مجدد ہونے کے لئے کیا کیا شرائط ہیں؟ نیز مجدد کو اپنا مجدد ہونا معلوم ہو جاتا ہے یا نہیں ہندوستان میں اب تک کتنے مجدد گذرے ہیں؟ حدیث شریف میں ہے کہ میری امت میں سو سال میں ایک مجدد پیدا ہوگا، تو اس اعتبار سے کافی مجدد ہونے چاہئیں؟
جواب
مجدد کو الہامی طریق پر اور علامت کے ذریعہ سے استدلالی طریق پر اپنے مجدد ہونے کا علم ہوتا ہے گو کہ وہ علم وحی کے برابر نہیں ہوتا، مجدد احکام سنت پر بڑی قوت سے عامل ہوتا ہے، بدعات سے سخت متنفر اور مخالفت کی پرواہ نہیں کرتا ہے اب چودہویں صدی ہے اب تک کافی مجدد ہو چکے ہیں سب سے پہلے مجدد حضرت عمر بن عبدالعزیز شمار کئے جاتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔