فدیہ صیام شروع رمضان میں دے یا اخیر رمضان میں؟
سوال
آیا فدیہ رمضان شریف شروع ہوتے ہی ادا کرنا ضروری ہے یا رمضان کے کچھ دن گزرنے پر بھی دے سکتے ہیں، نیت پہلے سے کر لی جائے کہ دوں گا، میرے گھر میں والد اور والدہ دونوں بے حد کمزور اور بیمار ہیں، صحت وقوت بہت کم ہے اور نہ اس کے عود کرنے کی کوئی امید ہے۔
جواب
شیخ فانی کو فدیہ دینا شروع رمضان میں بھی درست ہے اخیر میں بھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔