سحری کھائی صبح صادق سے ایک دومنٹ بعد
سوال
سحری کا آخری وقت مثلاً پانچ بجے ہے ایک شخص مثال کے طور پر چار بج کر چار بج کر پچیس منٹ پر سو کر بیدار ہوا اس نے جلدی جلدی دو چار لقمے کھائے، جس وقت وہ کھا کر پانی پینے لگا اس وقت پانچ بج کر ایک منٹ یا دومنٹ زیادہ ہو گئے اب کیا حکم ہے؟
جواب
اس کو یہ چاہئے کہ اس روزہ کو پورا کرے پھر بعد رمضان ایک روزہ جدا گانہ اس کے عوض رکھے۔ او تسحر او جامع شاكاً فى طلوع الفجر وهو طالع لا كفارة عليه للشبهة لان الاصل بقاء الليل وياثم اثم ترك التثبت مع الشك اهـ مراقي الفلاح ص: ۳۶۹، باب ما يفسد الصوم ويوجب القضاء.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔