الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مقلد کی امامت

سوال

زید حافظ قرآن ہے غیر مقلد ہے۔ علماء بزرگان دین وغیرہ کو بھی نہیں مانتا۔ اس کو امام بنانا کیسا ہے؟ اس نے ایک خواب دیکھا ہے وہ یہ ہے: (خواب) زید کہتا ہے کہ عرصہ ہوا میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک بڑے میدان میں جانب پورب غیر مسلم، جانب مغرب عام مسلمان اور جانب اتر کچھ لوگ عمامہ وغیرہ باندھے ہوئے موٹی موٹی کتابیں ہاتھ میں تھیں کھڑے ہیں اور باقی مجمع بیٹھا ہے۔ میں نے پوچھا کہ یہ کیسا مجمع ہے معلوم ہوا کہ حضور ﷺ کی سواری آنیوالی ہے، میں جانب پورب اتر کر کونے میں کھڑا ہو گیا۔

جواب

جملہ سوالات اور خواب زید دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ زید مبتدع بدعتی ہے اور امامت مبتدع مکروہ تحریمی ہے۔ زید کا خواب میں دیکھنا کہ رسول اللہ ﷺ علماء کو بھگا رہے ہیں اس سے مراد علماء سوء ہیں اس لئے کہ جو علماء اہل حق ہیں ان کے تو فضائل بحالت بیداری بیان فرماتے ہیں ان کو کیسے بھگا سکتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو