حنفی کی نماز غیر مقلد کے پیچھے!
سوال
غیر مقلدین اہل حدیث کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں، اگر درست نہیں تو کس اصول کی بنا پر؟
جواب
جو شخص تقلید ائمہ مجتہدین کو شرک نہیں کہتا اور ان ائمہ کرام (حضرت امام ابو حنیفہ حضرت امام مالک، حضرت امام شافعی، حضرت امام احمد رحمہم اللہ) کو برا نہیں کہتا، مسائل طہارت وصلوۃ میں حنفی مذہب کی رعایت کر کے نماز پڑھتا ہے، وہ اگر چہ کسی متعین امام کی تقلید نہیں کرتا اور حدیث شریف میں جو کچھ ثابت ہے دیانت داری سے اس پر عمل کرتا ہے۔ ایسے شخص کے پیچھے حنفی کی نماز درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔