چند آدمیوں کا قرآن کریم جہراً پڑھنا
سوال
چند لوگ ایک جگہ بیٹھ کر تلاوت قرآن جہر کے ساتھ کریں اور دوسرا نہ سنے، ایسا کرنا درست ہے یا نہیں۔ ایک مقامی عالم اس طریقہ کو درست فرماتے ہیں، حالانکہ اس طریقہ سے تلاوت قرآن کرنا درست نہیں جب کہ علماء حق نے منع کیا ہے، مسئلہ کیا ہے؟
جواب
اعلیٰ بات یہ ہے کہ سب آہستہ آہستہ تلاوت کریں تا کہ ایک کی آواز دوسرے سے نہ ٹکرائے اور قرآت قرآن کو سننے کا فریضہ کسی کی طرف متوجہ نہ ہو، لیکن اگر جہراً پڑھیں تب بھی ایک قول پر اجازت ہے جب ایک شخص خود ہی تلاوت میں مشغول ہے اور دوسرے کی تلاوت کو نہیں سن رہا ہے تو وہ قرآن پاک کی طرف سے اعراض کرنے والا شمار نہیں ہو گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔