کیا حکم کے فیصلہ کو رد کرنے کا حق ہے؟
سوال
دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو حکم بنانے کے بعد حکم کے فیصلہ دینے سے قبل کسی فریق کے اس حکم کو منسوخ اور رد کر دینے کی وجہ سے وہ شرعاً رد اور منسوخ ہو جاتا ہے، یا نہیں؟ جبکہ حکم پر کچھ بے اعتمادی ہو جائے، یعنی معقول وجہ سے حکم کے حکم کو منسوخ کیا جائے۔
جواب
اعتماد رہے یا نہ رہے دونوں صورتوں میں جو فریق بھی چاہے اس تحکیم کو فسخ کر سکتا ہے، اور یہ فسخ کرنے کا حق فیصلہ سنانے سے پہلے حاصل ہے ” ولكل واحد من المحكمين ان يرجع قبل حكمهما، كنز، لانه تقلد من جهتهما فكان لكل منهما عزله وهو من الامور الجائزة فينفرد احدهما بنقضه كالمضاربة والشركة والوكالة فان حكم لزمهما لصدوره عن ولاية شرعية فلا يبطل حكمه بعزلهما، البحر ج ۷ ص ۲۶ /۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔