ہندوستان سے ہجرت
سوال
ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت کا اندازہ آپ کو بخوبی طور پر ہوگا۔ میرا وطن فیروز آباد میں ہے اور اپنی اس چھوٹی سی عمر میں تین بلوے دیکھ چکا ہوں دو فیروز آباد کے اور ایک علی گڑھ کا فیروز آباد میں ابھی حال کے بلوے میں پولیس اور پی اے سی نے جو جو زیادتیاں کی ہیں وہ سب میں اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں۔
جواب
جو شخص کسی مقام پر رہ کر احکام اسلام بجالاتا ہو کوئی رکاوٹ غیر کی طرف سے نہ ہو اس کے ذمہ ہجرت نہیں جو شخص اپنی جگہ احکام اسلام بجالانے پر قادر نہیں غیر کی طرف سے رکاوٹ ہے اور کسی دوسرے پر امن مقام پر جانے کی قدرت رکھتا ہے اور وہاں جا کر احکام اسلام بجالانے سے کوئی رکاوٹ نہیں اس کی ذمہ ہجرت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔