زنا کی تہمت کی سزا
سوال
ایک شخص نے ایک لڑکی پر عیب لگایا کہ اس نے زنا کرایا ہے، لیکن بعد تحقیق معلوم ہوا کہ وہ اس عیب سے بری ہے، تو ایسے شخص کی کیا سزا ہونی چاہئے؟
جواب
بلا ثبوت شرعی اگر زنا کی تہمت لگائے تو اس کی سزا شرعا اسی کوڑے ہے لیکن یہ سزا ہر کوئی نہیں دے سکتا، نہ ہر جگہ دی جاسکتی ہے، اسلامی بادشاہ کو اس کا اختیار رہے اسلئے یہ شخص توبہ اور استغفار کرے جس پر تہمت لگائی اس سے معافی مانگے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔