ہبہ کے لئے قبضہ شرط ہے
سوال
ایک شخص نے اپنا مکان دوسرے کو ہبہ کر دیا لیکن ہبہ کرنے والا اسی مکان میں رہتا ہے، اس مکان میں سے اپنا سامان نکالا نہیں ہے، ایسی صورت میں یہ ہبہ کرنا صحیح ہوا یا نہیں، مع حوالہ کے جواب تحریر فرمائیں؟
جواب
ہبہ نامہ مکمل ہونے کے لئے موہوب لۂ کا قبضہ ضروری ہے صورت مسئولہ میں قبضہ بدستور واہب کا رہا، اس لئے ہبہ تام نہیں ہوا، یہ مسئلہ کتب فقه در مختار شامی، عالمگیری، خانیہ، ہدایہ وغیرہ سب میں مذکور ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔