ہاتھ باندھ کر صلوٰۃ وسلام پڑھنا
سوال
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار اقدس پر کھڑے ہو کر ہاتھ باندھ کر صلوۃ وسلام پڑھنے کو زید قطعاً حرام کہتا ہے، زید کے لئے کیا حکم ہے؟ اور صلوٰۃ وسلام پڑھنے والوں کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
بعض حضرات اکابر نے اس موقع پر نماز کی طرح ہاتھ باندھنے کو منع فرمایا ہے، مگر دوسرے بعض اکابر نے اس کو آداب میں شمار کیا ہے، چنانچہ شیخ عبد الحق رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے” ودر وقت سلام آنحضرت ووقوف در آں جناب با عظمت دست راست را بر دست چپ نہند چنانچه در حالت نماز کنند کرمانی که از علمائے حنفیه است تصریح بایں معنی کرده است جذب القلوب، ص ۲۱۷ / لہذا اس میں تشدد نہیں چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔