سرکاری ملازم کا دورہ پر حج ادا کرنا
سوال
زید ایک سرکاری اسپتال میں کمپونڈر ہے، اس سال حکومت ہند کی جانب سے وہ بحیثیت ملازم سعودی عرب چار ماہ کے لئے بھیجا جارہا ہے، اس مدت میں اس کو تنخواہ کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی حکومت کی طرف سے حاصل رہے گی، مثلاً سفر خرچ وغیرہ، زمانہ حج میں وہ سعودی عرب میں مقیم رہے گا، ایسی صورت میں اگر وہ فریضہ حج ادا کرے گا تو کیا اس کے ذمہ سے فرض اُتر جائے گا، یا صاحب استطاعت ہونے کی صورت میں دوبارہ اپنے ذاتی مصارف سے حج کرنا ضروری ہوگا؟
جواب
اگر وہ سرکار کے دیئے ہوئے مصارف سے حج کرے گا تب بھی فریضہ حج ادا ہو جائے گا، پھر صاحب استطاعت ہونے سے دوبارہ حج فرض نہیں ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔