الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زمین کو چک بندی سے بچانے کی ترکیب

سوال

زید کی ایک زمین جس پر وہ اپنے دادا کے زمانہ سے قابض ہے اور اس پر درخت بھی لگا چکا ہے جن کی مدت تقریباً ۲۰ سال کی ہو چکی ہے دوسال سے معلوم ہوا کہ وہ زمین بنجر ہے۔ لہذا گرام سماج کی ملکیت ہے اور بوقت چک بندی زید کی ملکیت سے نکل جائے گی۔ لیکن ایک صورت اس کے بچانے کی یہ ہے کہ زمیندار سے زمینداری لوٹنے سے پہلے باغ لگانے کا اجازت نامہ حاصل کر لیا جائے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

جواب

اگر وہ اس زمین کا مالک ہے، اور اس کی یہ مملوکہ زمین اس طرح بچ سکتی ہے تو اس کو بچانے کے لئے ایسی ترکیب اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو