زمین کا خانہ ملک میں اندراج ثبوت ملک کیلئے کافی ہے
سوال
زید کے نام ایک زمین ہے، خالد اور عمر اس پر قابض ہیں۔ خالد کی وفات کے بعد خالد کی بیوی کا وہ لڑکا جو خالد سے نہیں ہے یعنی خالد کا ربیب خالد کی طرف سے زمین پر قابض ہوا۔ اب اس زمین کے سلسلہ میں زید اور عمر اور خالد کے ربیب ہر ایک دعویدار ہیں کہ وہ میری زمین ہے۔ زید کہتا ہے کہ باپ دادا کے وقت سے ہم لوگ سرکاری کاغذات پر مندرج ہیں۔ اس لئے میری ہے۔ اس لئے تینوں کے درمیان شدت سے لڑائی جھگڑا ہے۔ زید و عمر اور خالد کے ربیب نے رشوت دے کر زمین اپنے نام کرالیا۔
جواب
وہ زمین زید کے نام سے اور سرکاری کاغذات میں خانہ ملکیت میں اسکا نام درج ہے تو اس کیلئے کسی مزید ثبوت کی ضرورت نہیں۔ خالد اور عمر کا اس پر قبضہ بغیر اثبات ملک کے بے محل ہے۔ خالد کے انتقال کے بعد اسکے ربیب کی ملک اسپر ثابت نہیں ہوئی ہے خالد کے ربیب کا رشوت دے کر اپنے نام کر لینا بھی غلط ہوا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔