الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گھڑی کا استعمال مردوعورت کے لئے

سوال

کلائی کی گھڑی کے استعمال میں مرد اور عورت یکساں ہیں یا نہیں اگر نہیں تو کیوں؟ بحوالہ کتب معتبرہ تحریر فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

جواب

جس جگہ اس کا مرد و عورت میں عام رواج ہو کوئی تخصیص کسی کی نہ ہوتو وہاں ہر دو کا حکم ایک ہے اور جس جگہ مردوں کے ساتھ مخصوص ہو عورتیں عام طور پر استعمال نہ کرتی ہو وہاں عورتوں کو نا جائز ہے کیونکہ عورتوں کو مردوں کے ساتھ تشبہ کی حدیث شریف میں ممانعت آئی ہے۔ کذافی المشکوۃ ص۳۸۰

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو