گھڑی اور سونے کی چین وغیرہ
سوال
گھڑی پہننا جائز ہے، یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو گھڑی کا کیس ڈائل و چین سونے کی بنوانا یا سونے کا پانی چڑھوانا، یا پین کا نب سونے کا بنوانا اور قمیص وکرتے وغیرہ کا بٹن سونے چاندی کا بنوانا کیسا ہے؟ رولڈ گولڈ کا حکم کیا ہے؟
جواب
وقت معلوم کرنے کے لئے تا کہ ہر کام کا نظام صحیح رہے، اور اپنے وقت سے نہ ہٹے اور وقت ضائع نہ ہو تو گھڑی رکھنا درست ہے، اور ہاتھ میں باندھنا بھی درست ہے، مگر کیس ڈائل چین سونے کا نہ ہو، سونے کا پانی اس میں ہو تو مضائقہ نہیں ہے، چاندی سونے کا بٹن کپڑے میں اس طرح ہو جیسے گھنڈی کہ جدا نہ ہو سکے، تو وہ تابع ثوب قرار دے کر درست ہے، رولڈ گولڈ کی حقیقت مجھے معلوم نہیں، اگر وہ سونا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔