قسطوں پر روپیہ جمع کر کے سامان حاصل کرنا اور انعام لینا
سوال
یہاں پر سائیکل کے ایک تاجر نے چند ماہ سے یہ طریقہ شروع کیا ہے، کہ سائیکل کے خریداروں کو بیس ماہ کے لئے ممبر خریداری بناتا ہے ہرخریدار کو ایک خریداری نمبر دیتا ہے، ہر خریدار ہر ماہ مبلغ ۱۲ روپیہ بیس ماہ تک جمع کرتا رہتا ہے، جب کہ کل رقم مبلغ ۲۴۰ روپیہ ہو جاتی ہے، تو سائیکل خریدار کو دیدی جاتی ہے، نیز دوکاندار اپنے خریداروں سے ہی لیکر ہر ماہ ایک سائیکل بطور انعام دیتا ہے، اپنے ممبران میں سے جس کا نمبر خریداری مقرر کردہ نمبر کے مطابق ہوتا ہے، انعام پانے والے خریدار کو اختیار ہوتا ہے چاہے اب قسطیں بند کر دے اور یہ…
جواب
بیع سلم کے لئے مجلس عقد میں (راس المال) ثمن پر مسلم الیہ کا قبضہ ضروری ہے، وہ یہاں مفقود ہے، اگر ثمن کا کچھ حصہ دیدیا جائے، اور کچھ حصہ مسلم الیہ کی طرف بطور دین کے ذمہ میں پہلے سے تھا تو مقدار دین میں بیع سلم باطل ہو جائے گی، اور صرف مقدار مخصوص میں صحیح رہے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔