الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اسم مبارک سن کر انگوٹھے چومنا

سوال

اشہد ان محمد رسول اللہ پر انگوٹھا چومنا اور ہر سنت کے بعد دعا مانگنا فرض نماز کے بعد دونوں کانوں کو ہاتھ لگا کر پھر زمین پر لگانا پھر کان کی لو پکڑنا (توبہ کا طریقہ سمجھ کر) کیسا ہے تسبیح پڑھنے کے بعد دعا مانگنے سے پہلے منہ پر ہاتھ پھیرنا کیسا ہے؟

جواب

أَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله“ پر انگوٹھے چومنا اور اس کو ثواب سمجھنا شرعاً ثابت نہیں، دعا ہر نماز فرض، سنت نفل کے بعد درست ہے، توبہ کا یہ طریقہ جو کہ عوام میں رائج ہے، قابل اتباع نہیں بلکہ قابل ترک ہے تسبیح پڑھنے کے بعد دعا مانگنے سے پہلے منہ پر ہاتھ پھیرنا ثابت نہیں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو