الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فرض وواجب وغیرہ کی تعریف

سوال

فرض، واجب سنت مؤکدہ، غیر مؤکدہ مستحب، حرام، مکروہ تحریمی، مکروہ تنزیہی، بدعت کی تعریف بتلائیں؟

جواب

فرض، جس کے کرنے کا حکم دلیل قطعی سے ثابت ہو، واجب جس کے کرنے کا حکم دلیل ظنی سے ثابت ہو، سنت مؤکدہ، جس پر مواظبت ثابت ہو۔ مکروہ تحریمی، جس کی ممانعت دلیل ظنی سے ثابت ہو، مکروہ تنزیہی، جو مستحب کے مقابلہ میں ہو، یعنی جس کا نہ کرنا شرعاً پسندیدہ ہو، بدعت، جو چیز دین نہ ہو اس کو دین سمجھنا، تفصیل کتب اصول فقہ میں ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو