الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جنت پیدا ہو چکی یا نہیں؟

سوال

ایسے شخص کے متعلق جس کا خیال یہ ہے کہ جنت پیدا نہیں کی گئی ہے، یوم آخرت میں پیدا کی جائے گی، پھر معراج کا واقعہ پھر حضرت آدم اﷺ کا جنت کے اندر آنا یہ کیسے صحیح ہوگا؟ اور وہ یہ کہتا ہے کہ جنت کے معنی باغ کے ہیں، اور واقعہ معراج اور حضرت آدم کا آنا باغ میں ہوا، لہذا ایسے شخص کے متعلق شریعت کیا کہتی ہے؟ وضاحت کیساتھ تحریر فرمائیں؟

جواب

اس شخص کا یہ خیال صحیح نہیں اس کو اپنے اس خیال کی اصلاح لازم ہے، اس لئے کہ یہ خیال اکثر معتزلہ کا ہے، جو کہ جمہور اہل سنت والجماعت کے نزدیک غلط ہے، شرح عقائد نسفی ص ۸۰/ میں ہے ”والجنة حق والنار حق وهما مخلوقتان موجودتان وزعم اكثر المعتزله انهما مخلوقتان يوم الجزاء“

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو