الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دلوں پر اللہ تعالیٰ کا اختیار

سوال

ہماری یہ بحث ہے کہ کیا انسانوں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کا اختیار ہے یا نہیں؟.... مثلاً انسان جو بھی کام دل سے کرے وہ اچھے ہوں یا برے، کیا دل پر خدا کا اختیار ہے یا نہیں؟ کیا وہ خدا کے حکم سے کرتا ہے یا نہیں؟ بینوا وتوجروا۔

جواب

اللہ تعالیٰ مقلب القلوب ہے جس دل میں جو چاہے ڈال دے، اسی وجہ سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے کہ اے دلوں کے پلٹنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ، سب امت کو یہ دعا کرنی چاہئے، مگر خدائے پاک نے اچھے کاموں کا حکم دیا ہے اور برے کاموں سے منع کیا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو