غروب کے بعد سورج کا لوٹ آنا
سوال
ایک قصہ جو کرامات حضرت علیؓ کے نام سے مشہور ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں ایک سائل آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہ کے یہاں جاؤ وہ تمہارا سوال پورا کر دے گی وہاں جا کر سوال کیا تو حضرت علیؓ نے اپنے دونوں لڑکے حسن اور حسین کو کسی یہودی کے یہاں درہموں کے بدلہ اس شرط پر گروی رکھ دیا کہ اگر شام تک آپ نے درہم واپس کر دیئے تو میں آپ کے لڑکے واپس کر دونگا اور اس کے بعد واپس نہیں کروں گا اور سائل کا سوال پورا کر دیا اور حضرت فاطمہ سے یہ قصہ سنایا انہوں نے فوراً سجدہ میں جا کر گریہ وزاری کی تو…
جواب
یہ قصہ بالکل غلط ہے، لیکن ایک دفعہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے کچھ دیر کے لئے سورج لوٹ آیا تھا، تا کہ حضرت علی عصر کی نماز پڑھ لیں، ان کی خدمت اقدس میں مشغولی کی وجہ سے نماز عصر میں دیر ہوگئی تھی، یہ واقعہ امام طحاوی نے سند کے ساتھ شرح مشکل الآثار میں نقل کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔