الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حالت حیض میں طلاق

سوال

ہمارے یہاں ایک شخص کو آج شادی کئے ہوئے قریب دو سال ہو گئے، ایک بچہ بھی ہو گیا اور آرام سے زندگی بسر کرتے رہے، ایک روز زید کی بیوی بیماری کی حالت میں رورہی تھی، زید نے بیوی سے رونے کی وجہ پوچھی بیوی نے کوئی وجہ نہ بتائی تو زید نے بیوی کو مارنا شروع کر دیا، اور اس غصہ کی حالت میں زبان سے تین دفعہ طلاق دیدیا، اور زید کی بیوی اس وقت حیض کی حالت میں ہی تھی، اب زید اس بیوی کو واپس لانا چاہتا ہے۔

جواب

تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ اس کو رکھنے کا حق نہیں، یعنی اس طلاق کے بعد عدت تین حیض مستقل گزار کر دوسرے شخص سے نکاح ہو، اور ہم بستری کرنے کے بعد اگر مر جائے یا طلاق دیدے تو اس کی عدت ختم ہونے پر اس تین طلاق دینے والے، زید سے دوبارہ نکاح ہو سکے گا، اس سے پہلے کوئی صورت نہیں، حالت حیض میں طلاق دینا منع ہے، تاہم اگر کوئی حالت حیض میں طلاق دیدے تو وہ واقع ہو جائے گی، جس حیض میں…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو