نائلون کے موزے پر مسح
سوال
ہمارے یہاں کشمیر میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے رات میں درجہ حرارت زیروڈگری ہو جاتا ہے، کیا ایسی حالت میں نائیلون کے موزے پر مسح جائز ہے؟ تعلیم الاسلام میں صرف موٹے اونی سوتی موزے کا ذکر ہے جن کو پہن کر تین میل چلا جاسکتا ہو، نائلون کا موزہ اس شرط کو پورا کرتا ہے۔
جواب
جو موزہ چمڑے کا نہ ہو لیکن ایسا دبیز ہو کہ اس میں پانی نہ چھنتا ہو اور اس کو پہن کر میل بھر پیدل چلنا بھی دشوار نہ ہو تو ایسے موزہ پر بھی مقیم کو ایک دن ایک رات اور مسافر کو تین دن تین رات مسح کرنے کی شرعا اجازت ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔