الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بعض حروف ادا کرتے وقت گردن جھکانا

سوال

ہمارے امام صاحب جب نماز پڑھاتے وقت گردن اور سر کو جہاں بھی ع، یا، ح، ہو اس طرح کرتے ہیں جیسے مرغ اذان پڑھتا ہے اور اپنی گردن کو اوپر نیچے کرتا ہے، کبھی ایک ٹانگ کے اوپر کھڑے ہو جاتے ہیں، یعنی ایک ہی ٹانگ پر سارا زور دیکر کھڑے ہوتے ہیں، تو ان صورتوں میں حنفیہ کے نزدیک نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟

جواب

قیام طویل ہوتو کبھی ایک ٹانگ پر بوجھ دینا کبھی تھک جائے تو دوسری پر بوجھ دینا درست ہے، اس سے نماز خراب نہیں ہوتی ہے البتہ ع، اور ح ادا کرتے وقت سر جھکانے کی ضرورت نہیں، یہ بلاضرورت ہے، اگرچہ اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی، تاہم اس سے احتیاط کی ضرورت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو