الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

السلام کا ألف لام اور اللہ اکبر کی را کو صاف ادا کیا جائے

سوال

امام کے لئے نماز کی تکبیرات میں اللہ اکبر اس طرح کہنا کہ را قطعاً ظاہر نہ ہوا اور سلام اس طرح ادا کرنا کہ السلام کے بجائے پوری طرح سلام علیکم بغیر ألف لام کے ظاہر ہو جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ہر شخص خاص کر امام قصداً تو السلام ہی کہتا ہے لیکن بعض دفعہ ألف لام ظاہر نہیں ہوتا سننے والے سمجھتے ہیں کہ سلام کہا ہے، اس طرح قصد تو اللہ اکبر ہی کہا جاتا ہے لیکن کبھی اکبر کی را اتنی مخفی ہو جاتی ہے کہ لوگ سن نہیں پاتے نماز اس طرح بھی ہو جاتی ہے، تاہم دونوں چیزوں کو پورے طور پر ادا کرنے کی کوشش کی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو