الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، ناس، ناس پڑھنا بعض آیتوں کے ساتھ فرشتوں کے نام لکھنا

سوال

(۱) قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، ناس ناس الخ ہر ناس کو تین تین مرتبہ کر کے پڑھنا جائز ہے۔ (۲) ایسے ہی بعض آیتوں کے ساتھ فرشتوں اور ملائکہ کے نام پڑھے جاتے ہیں یہ بھی درست ہے یا نہیں (۳) قرآن کے مخلوق و غیر مخلوق ہونے کا کیا مسئلہ ہے مخلوق ماننے کا کیا مطلب اور اس سے کیا خرابی لازم آتی ہے بہر حال خدا کا کلام ہے یہ مخلوق وغیر مخلوق کا شوشه چه معنی دارد؟

جواب

یہ طریقہ درست نہیں اس سے آیت قرآنی مسخ اور مہمل ہو جاتی ہے۔ (۲) ملائکہ کا وجود حق ہے انسان کی حفاظت کے لئے ساتھ رہتے ہیں اور اعانت کے لئے مامور من اللہ ہیں کہ اگر کوئی شخص ان کے کام اور طرق اعانت کو جانتا ہو وہ ان کا نام لے کر اس طرح پڑھے کہ آیت کے ساتھ مخلوط ہو کر جز و قرآن ہونے کا شبہ نہ ہو تو درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو