تلاوت کا ثواب زیادہ ہے یا تحیۃ المسجد کا؟
سوال
تقریباً دس ۱۰ ربیس ۲۰ نمازی مسجد میں تلاوت قرآن پاک کر رہے تھے۔ ایک شخص آ کر کہتا ہے کہ مجھے تحیۃ المسجد پڑھنی ہے تلاوت بند کر دو۔ تو یہ فعل افضل ہے یا تلاوت کرنا افضل و بہتر ہے؟
جواب
ایسی حالت میں جب کہ لوگ تلاوت کر رہے ہیں تو اس بعد میں آنے والے کو مناسب یہ ہے کہ تلاوت سننے میں مشغول ہو جائے دوسروں کو تلاوت سے نہ روکے۔ اگر تحیہ المسجد پڑھنی ہی چاہے تو الگ کسی جگہ پڑھ لے۔ تلاوت کرنا، سنت تحیۃ المسجد پڑھنے سے زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ الآية۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔