نکاح کے بعد رخصتی کب تک ہو جائے؟
سوال
میری جان کاری کے مطابق حضرت جی کا گجرات کا دورہ ہونے والا ہے، اس وقت میں اپنا نکاح حضرت جی سے پڑھوانا چاہتا ہوں۔ چھ، ۶ رسات ۷ ماہ بعد میری بہن کی شادی ہونا طے پائی ہے۔ بہن کی شادی کے موقع پر اپنی بیوی کی رخصتی کرانا چاہتا ہوں۔ یعنی نکاح کے ۶ رے ماہ بعد فی الحال میری عمر ۲۶ سال ہے اور لڑکی کی عمر ۲۰ سال ہے میں جاننا چاہتا ہوں کہ از روئے شرع نکاح کے بعد ۶ رے ماہ روکے رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ اور ایسا کرنا مناسب ہے یا نہیں؟
جواب
یہ طرفین کی مصلحت پر موقوف ہے۔ شریعت کی طرف سے نہ پابندی ہے کہ ضرور روکا جائے، نہ ممانعت ہے کہ ہرگز نہ روکا جائے۔ بلکہ اگر حالات کا تقاضا روکنے کا ہو تو اس کی بھی اجازت ہے نہ روکنے کا ہو تو اس کی بھی اجازت ہے۔ شوہر کو نکاح کے بعد مطالبہ رخصت کا بھی حق ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔