جنازہ کتنے قدم لے کر چلے
سوال
جنازہ لیجاتے وقت یہاں پر ایک عمل ہے کہ چار پائی کو چار آدمی پکڑے ہوئے لیجاتے ہیں اور دس دس قدم کے بعد گردن بدلتے ہیں آخر ایک جگہ کے بعد جب پہلا آدمی پہلی جگہ پر آجاتا ہے یعنی چالیس قدم ہو جائے تب قبرستان لیجاتے ہیں، اسکی کیا اصل ہے؟ یہاں اس کا کافی زور چل رہا ہے اور بعض لوگ اتنا تشدد کرتے ہیں کہ اس کے خلاف کرنے والوں سے جھگڑا کرتے ہیں، اس لئے آپ کے فتوی کی سخت ضرورت ہے۔
جواب
جنازہ کو چار آدمی اٹھائیں اور ہر اٹھانے والا چالیس قدم لے کر چلے باقی دس دس قدم پر منزل کرنا شرعی حکم نہیں ہے، رسم محدث ہے، اس کی اصلاح کی جائے: ویسن لحملها اربعة رجال وينبغي لكل واحد حملها اربعين خطوة اهـ. مراقي الفلاح۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔