نماز جنازہ پڑھا کر خیرات لینا
سوال
مردے کی نماز پڑھ کر خیرات لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اصل یہ ہے کہ عبادات پر اجرت لینا جائز نہیں لیکن متاخرین نے بضرورت بعض عبادات کو مستثنی کیا ہے، ان میں امامت نماز پنج وقتہ بھی ہے ” ويفتى اليوم بصحتها اى الاجارة على تعليم القرآن والفقه والامامة والاذان . در مختار علی الشامی ج ۵/ ص ۳۶ “ اور یہ خیرات بظاہر اجرت ہے، اور امامت نماز جنازہ کو فقہاء نے مستثنیٰ نہیں کیا، لہذا محض اس امامت پر اجرت لینا جائز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔