جنون کی قسمیں اور اس کے تصرفات
سوال
پاگل اور مجنون اپنی ملک میں تصرف کر سکتا ہے یا نہیں؟ (۲) کیا کم فہم کا بھی وہی حکم ہے جو پاگل و مجنوں کا ہے یا اس کے متغائر (۳) کسی انسان پر جن چیزوں کے پائے جانے کے بعد پاگل اور مجنوں ہونے کا حکم لگایا جا سکتا ہے انہیں مفصل تحریر فرمائیں۔
جواب
مجنوں کی دوصورت ہیں ایک مجنوں جو اپنے مصالح ومضار میں بالکل تمیز نہ کر سکے اور جنون ہمہ وقت قائم رہے اس کا تصرف نافذ نہ ہوگا۔ دوسرا مجنوں غیر مغلوب یعنی جس کو مصالح ومضار کی کچھ تمیز ہو یا اس کا جنون کبھی رہتا ہو کبھی زائل ہو جاتا ہو اس کا حکم کم فہم جیسا ہے جو جواب (۲) میں مذکور ہے” فلا يصح طلاق صبى و مجنون مغلوب اى لا يفيق بحال واما الذي يجن ويفيق فحكمه كمميز (نهاية)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔