غلہ کی ذخیرہ اندوزی
سوال
(۱) میں اگر فصل آنے پر ہزار پانچ سو روپئے کا غلہ خریدلوں اور اس کو انتظار میں گھر میں بھرا ہوا ر ہنے دوں کہ بے فصل مہنگا فروخت کروں گا، تو غلہ گراں فروخت ہوگا، تو اس کے بارے میں حکم شرعی کیا ہے؟ ايضاً: (۲) بہت سے لوگ غلہ خرید کر جس بھاؤ کا ہوتا ہے، اس بھاؤ کا لوگوں کو دیتے ہیں، اور فصل کے آنے پر جس بھاؤ کا ہوتا ہے اس سے لے لیتے ہیں تو ان کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
(۱) اتنی مہنگائی کا انتظار کرنا جس سے مخلوق کو پریشانی لاحق ہو، جائز نہیں، حدیث پاک میں سخت وعید آئی ہے۔ (۲) گاؤں والوں کے ہاتھ غلہ فروخت کرنا اس وقت کے بھاؤ کے موافق درست ہے ان سے قیمت لے لیجائے، پھر جب فصل آئے تو اس وقت کے بھاؤ کے موافق جس طرح ہر شخص کو خریدنا درست ہے، اس کو بھی خریدنا درست ہے، جس نے انکے ہاتھ فروخت کیا تھا لیکن غلہ انکے ہاتھ فروخت کرنا اس طرح کہ مثلاً دو سو…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔