احتكار
سوال
ایک شخص کی آمدنی کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ وہ پیاز لہسن، آلو، گیہوں، وغیرہ خرید کر جمع کر لیتا ہے، اور جب یہ چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں، تب بیچتا ہے کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب
اگر بستی میں یہ اشیاء بکثرت موجود ہیں، اور اس شخص کے خریدنے سے کوئی تنگی پیش نہیں آتی، اور دیر بعد جب موسم نہ رہے، ان کو گراں فروخت کرتا ہے، اور گراں بھی اس قدر جو کہ قابل برداشت ہے تو اس میں گناہ نہیں اس کی آمدنی درست ہے، اگر اسکے خریدنے سے تنگی اور پریشانی ہوتی ہے، اور نا قابل برداشت گراں فروخت کرتا ہے، تو یہ سخت گنہ گار ہے اور یہ طریقہ موجب لعنت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔