الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اعمال شب براءت

سوال

(۱) شب براءت میں کون کون سے کام مسنون اور کون کون سے کام ممنوع ہیں۔ (۲) کیا شب براءت کے دن حلوہ بنانا اور اس پر حضرت اویس قرنی کے نام مروجہ فاتحہ دلانا جائز ہے کہ نہیں؟ اگر نا جائز ہے تو کیوں؟ دلائل عقلیہ و نقلیہ سے مدلل فرمائیں، نیز کرنے سے اگر گناہ ہے تو کونسا گناہ ہے، مکروہ یا حرام؟ (۳) کیا شب براءت کی رات کو مساجد میں چند آدمی جمع ہو کر اطمینان وسکون کے ساتھ تلاوت، ذکر، مذاکرہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ -------------------------------------------------------------------------

جواب

رات میں نفلی عبادت کرنا، پھر دن میں روزہ رکھنا، موقع مل جائے تو چپکے سے قبرستان جا کر مردوں کیلئے دعائے خیر کرنا، یہ کام تو کرنے کے ہیں، باقی آتش بازی نفل کی جماعت کرنا، قبرستان میں جمع ہو کر تقریب کی صورت بنانا، حلوہ کا التزام کرنا وغیرہ اور جو جو غیر ثابت امور رائج ہوں وہ سب ترک کرنے کے ہیں۔ (۲)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو